حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش وزراء مسٹر پی رگھوناتھ ریڈی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ و اقلیتی بہبود اور شریمتی سنیتا وزیر سیول سپلائز نے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں رہنے والے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے غیر ضروری غلط و بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر عوام ہی بہتر سبق سکھائیں گے ۔ ان وزراء نے چیف منسٹر کے خلاف ضلع اننت پور کے اور واکونڈہ کے دورہ کے موقع پر جگن کے ریمارکس پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ وزراء نے مزید کہا کہ چیف منسٹر پر تنقید کرنے کی مسٹر جگن موہن ریڈی اہلیت ہی نہیں رکھتے ہیں ۔ جب کہ ہندری نوا پراجکٹ کے کاموں کے لیے 2800 کروڑ روپئے خرچ کر کے تالابوں میں پانی چھوڑا جارہا ہے ۔ اس پر بھی تنقیدیں کرنا وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیے ہی کوئی اچھی بات نہیں ہوگی ۔۔