حیدرآباد۔/26جنوری، ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر وائی ایس وجئے اماں نے آج توقع ظاہر کی کہ وائی ایس آر کانگریس صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت میں ریاست کے اندر اچھے دن آئیں گے۔ عوام کو خوشیاں نصیب ہوں گی ۔ پارٹی آفس پر پرچم کشائی انجام دینے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ بدبختی کی بات ہے کہ ان دنوں کسی لیڈر کو عوام کی فکر نہیں ہے لیکن جگن موہن ریڈی عوام کے لئے خوشیاں ہی خوشیاں لائیں گے۔