جگن کی ضمانت منسوخ کرنے سی بی آئی خصوصی عدالت سے رجوع

نئی دہلی 28 مارچ (پی ٹی آئی) سی بی آئی نے وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی کی ضمانت منسوخ کرنے کی خواہش کی ہے اور کہاکہ اُنھوں نے 6 سال قبل درج کرپشن کے مقدمہ میں مبینہ طور پر اہم گواہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ سی بی آئی نے اِس سلسلہ میں حیدرآباد میں خصوصی عدالت سے رجوع ہوکر درخواست دائر کی۔ عدالت کو مطلع کیا گیا کہ جگن موہن ریڈی کلیدی سرکاری گواہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ مقدمہ 2011 ء میں درج کیا گیا تھا۔