جگن کو بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی اجازت نہیں

حیدرآباد۔ 24 ستمبر (پی ٹی آئی) پولیس نے وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی کو گنٹور میں دیکشا مقام پر بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس گنٹور ایس ترپاٹھی نے کہا کہ ہم نے ٹریفک میں خلل پیدا ہونے کی بنیاد پر جگن موہن ریڈی کو بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اس سلسلے میں وائی ایس آر کانگریس قائدین کو کل ہی مطلع کیا گیا تھا۔

 

سنگارینی کالریز کے منافع میں ورکرس اور ملازمین کو حصہ
حیدرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کو حاصل ہونے والے منافع میں سنگارینی کالریز ورکرس و ملازمین کو حصہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے سنگارینی کالریز کمپنی کی کارکردگی کے مسئلہ پر کیمپ آفس پر اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا تھا۔ اعلیٰ عہدیداران کمپنی کو جاریہ سال ہوئے منافع میں سے سنگارینی کالریز کمپنی کے ورکرس اور ملازمین کو حاصل ہونے نفع کے منجملہ 21 فیصد نفع کا حصہ ادا کرنے کی چیف منسٹر ہدایت دی اور ورکرس و ملازمین سے پیشہ ورانہ ٹیکس بھی وصول نہ کرنے کا حکم دیا۔