جگن کا یکم تا 3اگست دورہ نیلور

نیلور ۔ 28 جولائی (یواین آئی) آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی یکم تا 3اگست ضلع نیلور کاد ورہ کریں گے ۔نیلور ضلع کے پارٹی صدر کے گوردھن ریڈی اور جنرل سکریٹری ٹی رگھورام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جگن موہن ریڈی یکم اور 2اگست کو حلقہ واری طور پر میٹنگ منعقد کریں گے جبکہ 3اگست کو وہ نیلو رضلع میں یووا بھیری پروگرام منعقد کرینگے ۔