جگن پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کا الزام : کے سرینواسلو

حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : گورنمنٹ چیف وہپ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر کے سرینواسلو نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن اسمبلی آندھرا پردیش مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو آندھرا پردیش کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والا قائد قرار دیا اور کہا کہ ترقیاتی اقدامات فلاح و بہبودی اسکیمات کو دیکھ کر جگن موہن برداشت نہیں کرپا رہے ہیں ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر پر جگن غلط و بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔ انہوں نے جگن کے اس طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا اور مشورہ دیا کہ انہیں جھوٹ کے ذریعہ سیاسی اقتدار ایک خواب کے سوا اور کچھ نہیں ہوگا ۔ گورنمنٹ چیف وہپ نے پر زور انداز میں کہا کہ عوامی مسائل پر حکومت پر دباؤ ڈال کر یکسوئی کروانے کے کئی ایک طریقے ہیں لیکن مسٹر جگن کے ڈراموں کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں ہنسی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جگن موہن ریڈی کے کرپشن ، بے قاعدگیوں اور زیادتیوں کے تعلق سے آندھرا پردیش اسمبلی میں ریاستی عوام کو واقف کروائیں گے ۔۔

 

تحریک تلنگانہ کے طلبہ کے ساتھ نا انصافی
ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹ پارٹی کی گول میز کانفرنس ، چنیاء کا خطاب
حیدرآباد۔28ڈسمبر(سیاست نیوز)ڈیموکرٹیک اسٹوڈنٹ پارٹی کے صدر چنیاء نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میںکامیابی میں اہم رول اد ا کرنے والا تلنگانہ کے طلبہ کا طبقہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد بھی انصاف سے محروم ہے۔آج یہاں نیو پریس کلب سوماجی گوڑ میںمنعقدہ ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چنیاء نے کہاکہ جب جب تلنگانہ تحریک کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جاتی رہی اس وقت طلبہ نے اپنی قیمتی زندگیوں کو قربان کرکے تلنگانہ تحریک کو کمزور ہونے سے بچایا ۔انہوں نے کہاکہ آج تلنگانہ میں سب سے زیادہ نظر انداز کیاجانے والا طبقہ طلباء کا ہے۔چنیاء نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد تحریک میںشامل طلبہ کو کافی امیدیں وابستہ تھیںمگر ایسا کچھ نہیں ہوا برخلاف اس کے ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور میناریٹی طلبہ کو اسکالرشپس کی فراہمی میں تاخیرکے ذریعہ ان کی زندگیوں سے کھلواڑ کیاگیا۔ چنیاء نے کہاکہ طلبہ کے ساتھ ایسا ہی برتائو جاری رہا تو وہ دن دور نہیںجب ایک اور تحریک طلباء کی جانب سے شروع کی جائے گی جو خالص تلنگانہ کے طلبہ کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کیلئے چلائی جائے گی۔ایل نریندرا ‘انل‘ بنڈی شیوا کے علاوہ ڈی ایس پی کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔