حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی 7 اکٹوبر سے گنٹور میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کریں گے تاکہ ریاست کو خصوصی موقف دینے کے لیے مرکز پر دباؤ ڈالا جاسکے ۔ وائی ایس آر کانگریس لیڈر بوتسہ ستیہ نارائنا نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ہے ۔ جگن آج سے گنٹور میں بھوک ہڑتال کرنے والے تھے لیکن اجازت نہیں دی گئی ۔۔