حیدرآباد، 2جنوری (سیاست نیوز )آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈرو ائی ایس جگن موہن ریڈی کی پرجا سنکلپ یاترا کے 50دن مکمل ہوگئے ہیں۔وہ فی الحال چتور ضلع میں یاترا میں مصروف ہیں۔آج انہوں نے چتور کے سی ٹی ایم سے اپنی یاترا کی شروعات کی اور کیسی راو پیٹ،والمیکی پورم،آئی ٹی آئی کالونی،پونگاپلی اور دوسرے علاقوں کا احاطہ کیا۔جگن نے یاتراکے لئے تعاون کرنے پر تمام سے اظہار تشکر کیا۔ اس یاترا کے دوران وہ عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔