جگن موہن ریڈی کی دہلی روانگی

حیدرآباد۔ 8 جون (این ایس ایس) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر اور اے پی اسمبلی میں قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی منگل کو دہلی میں صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے اور ریاست تلنگانہ میں حال میں منعقدہ ایم ایل سی انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کی غیراخلاقی سرگرمیوں کے خلاف شکایت درج کروائیں گے۔ جگن کی زیرقیادت وفد ، صدرجمہوریہ اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرے گا اور انہیں نوٹ برائے ووٹ اسکام کے بارے میں واقف کروائے گا۔ جگن ، پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ نئی دہلی روانہ ہورہے ہیں۔