حیدرآباد26اگست(یواین آئی)وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو پارٹی کی لیڈر روجا نے راکھی باندھی ۔وہ آج ویزاگ ایرپورٹ پہنچی اور سیدھے یالامنچلی پہنچ گئیں جہاں جگن موہن ریڈی عوامی مسائل پر اپنی پرجاسنکلپ یاترا میں مصروف ہیں۔روجا نے جگن کو راکھی باندھی اور آشیرواد لیا۔