جگن موہن ریڈی پر ’ پٹی سیما ‘ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام

قائد اپوزیشن کو عوام سے معذرت خواہی کا مشورہ ، وزیر آبپاشی اے پی کا بیان
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : وزیر آبپاشی حکومت آندھرا پردیش مسٹر ڈی اوما مہیشور راؤ نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی قیادت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی نے ’ پٹی سیما ‘ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا اظہار کر کے ریاستی عوام کی توہین کی ہے ۔ لہذا جگن اسمبلی سے فی الفور آندھرا پردیش کے عوام سے برسر عام معذرت خواہی کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ جنہوں نے ضلع کرنول کا دورہ کیا تھا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹی سیما کے ذریعہ کرشنا ڈیلٹائی اراضیات کو پانی سربراہ کیا جارہا ہے اور کرنول ٹاون کو پینے کے پانی کا جو مسئلہ درپیش ہے اس کی یکسوئی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے لیے تنگھبدرا عہدیداروں سے خواہش کرنے پر ان عہدیداروں کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے ۔ مسٹر ڈی اوما مہیشور راؤ نے کہا کہ ریاست کے اوپری ریاستوں میں پائے جانے والے آبی ذخائر میں پانی ضرورت سے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے اور جب سیلاب جیسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں تو فوری طور پر نچلی ریاستوں کی ضروریات کی تکمیل کے لیے پانی چھوڑ دیا جارہا ہے ۔ وزیر وزیر آبپاشی نے بتایا کہ اس صورتحال سے مرکزی حکومت کو بھی واقف کروایا جائے گا تاکہ مرکزی حکومت کو بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی مذموم کوششوں کا علم ہوسکے ۔۔