جگن موہن ریڈی اور پون کلیان پر مودی کے اشاروں پر عمل کا الزام

حیدرآباد ۔29جولائی ( سیاست نیوز) صدر آندھراپردیش تلگودیشم پارٹی و ریاستی وزیر توانائی مسٹرکلا وینکٹ راؤ نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور صدر جنا سینا پارٹی مسٹر پون کلیان کے بیانات پر سخت مذمت کیا ہے اور الزام عائد کیاکہ جگن موہن ریڈی اور مسٹر پون کلیان بی جے پی کے اشاروں پر حکومت کے خلاف غلط و بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں اوردونوں قائدین کو ریاست میں کاپو طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو منوانے کا چیلنج کیا اور جگن پر سخت ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ کاپو طبقات کے ساتھ ناانصافی کرنے کا واضح اشارہ جگن موہن ریڈی میں دکھائی دیتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہیکہ نریندر مودی کے اشاروں پر ہی جگن موہن ریڈی اپنا کردار نبھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کاپوریشن کے مسئلہ پر جگن نے اپنے موقف کو واضح کردیا ۔ جگن کی جانب سے کاپو تحفظات کے مسئلہ پر اپنے موقف کو واضح کردینے کے فوری بعد مسٹر کلا وینکٹ راؤ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کاپو طبقات کیلئے کوئی مشکلات پیش نہ آنے کیلئے تحفظات فراہم کرنے کیلئے بل تیار کر کے مرکزی حکومت کو روانہ کی جاچکی ہے ۔ انھوں نے پون کلیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریافت کیا کہ آیا راجدھانی کی تعمیر نہ کرنے جیسے اقدامات کرنے کا آخر کس بنیاد پر اظہار کیا ہے ؟ وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی زندگی میں قدم رکھنے اور نئی پارٹی قائم کرنے سے پہلے اس کے اغراض و مقاصد اور پالیسیوں کا اظہار کرنا بنیادی مقصد ہوتا ہے۔