جگن غیر متناسب اثاثہ جات کی 8 جولائی کو اگلی سماعت

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( آئی این این ) : صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی کے غیر متناسب اثاثہ جات کیس کی سماعت 8 جولائی کو سی بی آئی عدالت میں مقرر کی گئی ہے ۔ اس کیس کے سلسلہ میں جگن موہن ریڈی کے سابق مشیر وجئے سائی ریڈی جو کہ غیر متناسب اثاثہ جات کیس کے ملزم نمبر 2 ہیں عدالت میں حاضر ہوئے جب کہ جگن موہن ریڈی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے اور عدالت میں حاضری سے استثنیٰ طلب کرلیا ۔۔