حیدرآباد 21 مارچ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر اے پی این چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے ریٹرن گفت ریمارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ گفٹ کچھ اور نہیں بلکہ ان کے مخالف جگن موہن ریڈی کو 1000 کروڑ روپئے دینے کا ہی ہے ۔ انہوں نے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اے پی میں جگن کو اقتدار حاصل ہوگیا تو وہ ریاست کو کے سی آر کو فروخت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے اے پی ریاست کی سینکڑوں کروڑ کی جائیدادوں کو فروخت کردیا ہے ۔