جگن اقتدار پر آنے پر ریاست خوشحال ہوگی : جناردھن ریڈی

شمس آباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بی جناردھن ریڈی وائی ایس آر کانگریس ضلع کنوینر نے پارٹی میٹنگ منعقد کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو پارٹی کے استحکام کے لیے آگے آنے اور گھر گھر جاکر پارٹی کے اسکیمات سے واقف کروایا ۔ پارٹی کے ہر کارکن کا فرض ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ راج شیکھر ریڈی نے ان کی اسکیمات کے ذریعہ غریب عوام اور ہر شخص کو فائدہ پہنچایا ۔ راج شیکھر ریڈی نے 108 ایمبولنس ، آروگیہ شری جیسے اور کئی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو خوشحال بناتے ہوئے ریاست کو بہتر موقف میں کردیا تھا ۔

لیکن ان کی موت کے بعد ریاست تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ آج ہر شئے کی قیمت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے غریب عوام پریشان حال زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ۔ عوام بھی کانگریس حکومت سے بیزار ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے ۔ ہمیں گھر گھر جاکر عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے اقتدار ملنے پر ان کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ جگن موہن ریڈی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالف پارٹی کے اراکین پریشان ہے ۔ جگن موہن ریڈی بھی راج شیکھر ریڈی کے ادھورے کاموں کی تکمیل کرنے کا وعدہ کرچکے ہیں ۔ اس موقع پر شیخ نعیم الدین ، تروپتی ریڈی ، ڈیوڈ ، شیخ منیر الدین ، محمد خالد ، محمد خلیل کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔