جگناتھ مندر میں ’کیوسسٹم‘ کے مسئلہ پر پوری میں تشدد

پوری۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جگناتھ مندر آنے والے یاتریوں کے لیے کیو سسٹم (قطار بنانے) متعارف کرنے کے خلاف احتجاجاً ایک سماجی و کلچرل تنظیم کی جانب سے کی گئی 12 گھنٹے کے بند کی اپیل پر منئے گئے بند کے دوران چہارشنبہ کو یہاں تشدد کے واقعات پیش آئے جس میں 9 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ سمندر کے کنارے واقع اس ٹاون میں منایا گیا یہ بند تشدد میں بدل گیا کیوں کہ ایک ہجوم 12 ویں صدی کے اس مندر میں گھس پڑا، یہاں پر لگائی گئی رکاوٹوں کو نکال دیا اور شری جگناتھ ٹیمپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ احتجاجیوں نے سنگھاڑوارہ کے قریب ایک پولیس آئوٹ پولیس اور ایک انفارمیشن سنٹر کو اور ٹائون پولیس اسٹیشن کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ٹائرس جلائے اور پتھرائو بھی کیا۔
غیرقانونی طریقہ سے ہندستانی کرنسی نیپال لے جارہی خاتون گرفتار
سدھارتھ نگر، 3اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع کی نیپال سے ملحق بین الاقوامی سرحد پر واقع بڈنی قصبہ میں سشستر سیما بل نے ایک نیپالی خاتون گرفتار کیا ہے جس کے قبضہ سے نیپال لے جارہی 1.92لاکھ روپے کی ہندستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔ سرکاری ذررائع نے آج یہاں بتایا کہ نیپال کے بٹول کی باشندہ رادھیکا برآمد کرنسی کو لکدھیانہ سے اپنے شوہر شیوبالک کے پاس سے لیکر آرہی تھی۔ سشستر سیما بل نے برآمد کرنسی کے کسی طرح کے جائز کاغذات اس کے پاس نہیں ہونے کی وجہ سے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔