نئی دہلی ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مشہور غزل گلوکار جگجیت سنگھ کی یاد میں آج وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ڈاک ٹکٹ جاری کئے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی موسیقی کی تاریخ میں جگجیت سنگھ کا خصوصی مقام ہے ۔ وہ آج دنیا میں موجود نہیں لیکن ان کی جادوئی آواز اور موسیقی ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی ۔ جگجیت سنگھ کا اکٹوبر 2011 میں انتقال ہوا تھا ۔۔