جگتیال میں سانحہ انسانی حقوق کمیشن سے رجوع

سرکاری مشنری کی ناکامی کا الزام ، ہائی کورٹ کے وکیل کی درخواست
حیدرآباد /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) جگتیال بس سانحہ انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کردیا گیا ہے ۔ جگتیال ضلع کے کنڈگٹو میں پیش آئے بس سانحہ کے خلاف اب سرکاری مشنری کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے ۔ ہائی کورٹ کے ایک وکیل ارون کمار نے انسانی حقوق کمیشن سے مسئلہ کو رجوع کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ ان تمام عہدیداروں کے خلاف جوابدہی مقدمہ درج کردئے جو اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں اور وکیل نے اپنی عرضی میں ان عہدیداروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور فی کس 25 لاکھ روپئے ایکس گریشیا جاری کرنے کیلئے اقدامات کی درخواست کی ہے ۔ اس کے علاوہ ناقص بسوں کو کارپوریشن سے برخواست کرنے اور ڈرائیورس کو خصوصی تربیت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کئے جانے چاہئے ۔