حیدرآباد، یکم اگست(سیاست نیوز) ضلع جگتیال کا موضع ویلدورتی میں ایس سی کمیونٹی کے سرٹیفیکٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔انچارج ٹی آرایس جگتیال ضلع ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ ذات کی تصدیق کے دستاویزات کو ترقی و تعلیم اور ملازمت میں استعمال کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایم پی کویتا کی مدد سے جگتیال کو ترقی دینے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔