جگا ریڈی کا چیف منسٹر کے سی آر سے جلد ملاقات کا عزم

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن اسمبلی جگا ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر سے بہت جلد ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ سنگاریڈی میں میڈیکل کالج کے قیام چالیس ہزار غریب عوام میں ڈبل بیڈ روم مکانات اور اراضیات کی تقسیم کے علاوہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کی ترقی کے لیے وہ ایک یادداشت پیش کریں گے ۔ جگاریڈی نے انہیں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کے لیے چیف منسٹر کے سی آر اور کے ٹی آر کے رشتہ داروں سے فون وصول ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے 25 تا 30 مئی کے دوران قطعی فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔۔