جکارتہ ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آج سینکڑوں پولیس اور فوجی اہلکاروں کی موجودگی میں انڈونیشیا کی قدیم ترین عصمت فروشی کے ڈسٹرکٹس کو منہدم کردیا۔ حکام نے مسلمانوں کی اکثریت والے اس ملک میں قحبہ گری کے تمام اڈوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ جکارتہ کے شمالی علاقوں میں متعدد شراب خانے اور قحبہ گری کے اڈے موجود ہیں جنہیں مقامی زبان میں ’’کلیجوڈو‘‘ کہا جاتا ہے، ان تمام اڈوں کو آج بلڈوزرس کے ذریعہ زمین بوس کردیا۔ اس دوران نارتھ جکارتہ کے میئر رستم آفندی نے بتایا کہ شراب اور جسم فروشی کا کاروبار غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارتوں میں کیا جارہا تھا۔ ان مقامات پر اب عوامی پارکس تعمیر کئے جائیں گے۔