آہا کتنا پیارا جُگنو
لگتا ہے مہ پارہ جُگنو
جلتی بجھتی کایا اس کی
جیسے ٹم ٹم تارا جُگنو
پیڑوں کے جھرمٹ میں کرتا
رہ رہ کر اُجیارا جُگنو
من کہتا انرجی میں بھرپور
دنیا بھر کا سارا جُگنو
٭٭
چوزہ اسکول
جنگل میں مرغی نے کھولا
ننھے چوزوں کا اسکول
کتا پہریداری کرتا
لئے ہاتھ میں موٹا رول
بلی بیٹھی گھات لگائے
سوچ رہی چھوٹے اسکول
نظر پڑی ننھے چوزوں کی
گئے پڑھائی اپنی بھول
٭٭