جوینائل ہوم سے 12 نابالغ بچے فرار ، دو گرفتار

جے پور، 13 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے بھرت پور ضلع کے سیور تھانہ علاقہ میں گزشتہ شب جوینائل ہوم کی کھڑکی توڑ کر 12 نابالغ بچے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ان فرار بچوں میں سے دو بچوں کو پکڑ نابالغ بچہ گھر کو سونپ دیا ہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب سیور تھانہ علاقہ میں واقع جوینائل گھر سے تقریباً دس بجے 12 نابالغ بچے کھڑکی توڑکرفرار ہوگئے ۔