جوہانسبرگ ٹسٹ ‘ ہندوستان 63 رنز سے فاتح ‘ سمیع کو 5 وکٹس

جوہانسبرگ 27 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 63 رنز سے شکست دیتے ہوئے کلین سویپ سے محروم کردیا ۔ میزبان ٹیم ابتدائی دو ٹسٹ میچس کے ساتھ سیریز جیت چکی ہے ۔ جنوبی افریقہ کو اپنی دوسری اننگز میں جیت کیلئے 241 رنز کی ضرورت تھی ۔ ایک موقع پر اس کا اسکور محض ایک وکٹ پر 124 ہوگیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ میزبان ٹیم کلین سویپ کریگی ۔ تاہم اس کے نو وکٹس محض 53 رنوں کے اضافہ میں گرگے ۔ ساری ٹیم 177 رنوں پر آوٹ ہوگئی ۔ ڈین ایلگر اور ہاشم آملہ نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کی صبرآمما کوشش کی اور ہندوستانی بولرس کا بہترین مقابلہ کیا لیکن ان دونوں کے بعد دیگر بلے باز مقابلہ نہ کرسکے اور ساری ٹیم 177 رنوں پر ڈھیر ہوگئی ۔ ہندوستان کیلئے محمد سمیع نے پانچ وکٹس لئے ۔