جوہانسبرگ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی آفریقہ کا شہرۂ آفاق مینار جوہانسبرگ ٹاور میں آج آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا جس کی آگ بجھانے کے دوران آتش فرو عملہ کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 2 شہری دھویں کو سانس کے ذریعہ پھیپھڑوں میں پہونچانے کی وجہ سے بیمار ہوگئے تھے۔ دواخانہ میں زیرعلاج ہیں اور موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ مبینہ طور پر آتش فرو عملہ کا ایک رکن 23 منزل سے پھسل کر نیچے گر گیا اور ہلاک ہوگیا۔ آگ میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹرس کی خدمات حاصل کی گئیں۔ مجالس مقامی کے دفاتر اور محکمہ صحت کے دفاتر اس ٹاور میں قائم ہیں۔ دیگر 8 آتش فرو عملہ کے ارکان دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔ تمام شہریوں کا ٹاور سے تخلیہ کروا دیا گیا۔