محترم محمد رضی الدین معظم
٭ جوڑوں یا گھٹنوں میں درد ہو تو نماز فجر کی سنت پڑھ کر ۴۱بار بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم کے ساتھ سورۂ فاتحہ ملاکر پڑھیں اور اپنے آپ پر دَم کرنے کی عادت ڈالیں، پھر فجر کی فرض نماز ادا کریں۔ علاوہ ازیں فرصت کے وقت سو بار درود شریف، سو بار آیتِ کریمہ پڑھنے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ صحت یاب رہیں گے۔
٭ رکابی پر سورۂ اعلیٰ کی آخری آیات، یعنی ’’قد افلح من تزکیٰ… ابراہیم وموسیٰ‘‘ لکھ کر زیتون کے تیل سے حل کرکے شیشہ میں رکھ لیں اور رات میں سوتے وقت تھوڑا سا تیل درد کے مقام پر اس وقت تک ملیں کہ تیل جذب ہو جائے۔
٭ روزانہ صبح نہار پیٹ اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھ کر سورۂ بقرہ کی آیت ۱۸۶پڑھیں اور شہد پر دَم کرکے چاٹ لیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد فائدہ ہوگا۔
٭ طلوع آفتاب سے قبل سات بار سورۂ اقرأ باسم پڑھیں اور آخر میں صرف ایک بار سجدۂ تلاوت کریں۔ پھر سجدہ ہی میں ’’حسبی اللّٰہ ونعم الوکیل نعم المولیٰ ونعم النصیر‘‘ سات بار پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ حاصل ہوگا۔
ہمارے راویان و شیوخ حدیث
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’جس نے رسول کی اطاعت کی، پس اُس نے اللہ کی اطاعت کی‘‘۔ (سورۃ النساء۔۸۰)
حضرت سیدنا امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا جو درجہ محدثین میں ہے، وہ کسی طالب علم دین پر پوشیدہ نہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ہمارے راویان و شیوخ حدیث‘‘ ایک مستحکم اور مستند مجموعہ ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ، افادہ میں انشاء اللہ دیگر شروحات سے ممتاز رہے گا۔ امید کہ اہل علم کے حق میں یہ رسالہ بڑا نافع رہے گا۔