جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال کے باعث گورنمنٹ ہاسپٹلس میں طبی خدمات متاثر

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : گاندھی ہاسپٹل میں 29 جون کو ایک مریض کے رشتہ داروں کی جانب سے ڈیوٹی ڈاکٹرس پر حملہ کے خلاف احتجاجاً جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال کے باعث تلنگانہ میں سرکاری دواخانوں میں طبی خدمات بری طرح متاثر ہوئیں ۔ سینئیرس بھی اس ہڑتال میں شامل ہوتے ہوئے ان کے جونیر ساتھیوں کی تائید و حمایت کررہے ہیں جو ڈیوٹی ڈاکٹرس پر بار بار حملوں کے بعد ریاست میں تمام ٹیچنگ ہاسپٹلس میں خصوصی حفاظتی انتظامات کا بھی مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس ہڑتال کے ایمرجنسی خدمات کو چھوڑ کر دیگر زیادہ تر خدمات بشمول آوٹ پیشنٹ خدمات متاثر ہوئیں ۔ مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے طبی خدمات کو فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ۔۔