جونیر لکچررس کی 2262 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری

حیدرآباد 11 فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے ریاست کے گورنمنٹ جونیر کالجس میں جونیر لیکچررس کی مخلوعہ 2262 جائیدادوں اور 626 ووکیشنل لکچررس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری دی ہے۔ آج اس سلسلہ میں آندھراپردیش گورنمنٹ جونیر لکچررس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ایک تفصیلی یادداشت پیش کرکے گورنمنٹ جونیر کالجس میں جونیر لکچررس کی جائیدادیں مخلوعہ رہنے پر درپیش مسائل سے واقف کروایا اور جونیر لکچررس کی تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے عاجلانہ اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔