جونیئر کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی(پریس نوٹ) سرکاری ، خانگی ، امدادی ، غیر امدادی اور دیگر جونیئر کالجوں میں تعلیمی سال 2015-16 ء کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے دو مرحلوں پر مبنی داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ داخلوں کے پہلے مرحلے کیلئے 25 مئی (پیر) سے درخواست فامرس کی فروخت کا آغاز ہوگا۔ کالجوں میں درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 30 جون (منگل) ہوگی۔ یکم جون سے داخلوں کا آغاز ہوگا جو 30 جون کو مکمل ہوجائے گا۔ دوسرے مرحلے کے داخلوں کیلئے شیڈول کا اعلان کیا جا ئے گا۔ پرنسپالس سے کہا گیا ہیکہ انٹرنیٹ مارکس میمو کی بنیاد پر عبوری داخلے کئے جاسکتے ہیں۔