حیدرآباد۔7اکٹوبر ( ایس ایس ایس) ہڑتالی جونیئر ڈاکٹروں نے آج گاندھی ہاسپٹل پر دھرنا دیا اور ایک انوکھی حرکت کرتے ہوئے مجسمہ گاندھی کو یادداشت پیش کی ۔ ان کے مطالبات میں ایک سال کی لازمی دیہی خدمات سے متعلق احکام کی منسوخی اور مخلوعہ جائیدادوں پر مستقل تقررات شامل ہیں ۔ جونیئر ڈاکٹروں نے عثمانیہ ‘ گاندھی اور ایم جی ایم دواخانوں میں ڈیوٹی ؎کا بائیکاٹ کیا۔ جونیئر ڈاکٹروں کے قائدین نے کہا کہ اگر حکومت ان کے مطالبات کی یکسوئی میں ناکام ہوجاتی ہے تو وہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے سے کوئی پس و پیش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی یکسوئی تک احتجاج جاری رہے گا ۔