جولائی سے ہندوستان کو عمارات کی سوپر جمبو پروازوں کا آغاز

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی بڑی ایرلائنس اب عمارات نے اعلان کیا ہیکہ وہ ایربس A-380 کی پروازیں جولائی میں ممبئی سے شروع کرے گا۔ عمارات کے ایک ترجمان نے کہا کہ دبئی کو ممبئی سے جولائی میں مربوط کیا جائے گا اس کیلئے ممبئی ایرپورٹ کے عہدیداروں سے قریبی ربط پیدا کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ تبدیلیوں میں تعاون کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرلائنس موجودہ طیاروں کو بوئنگ 777 کے ذریعہ دہلی، حیدرآباد اور ممبئی سے یکم ؍ جون سے مربوط کرے گا۔ تفصیلات کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اعلان کیا ہیکہ ایرلائنس کے سالانہ نقد منافع میں 43 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔