صارفین کو کیان نمبر آن لائن کرنے کا مشورہ ، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بورڈ کے اقدامات
حیدرآباد۔2مئی(سیاست نیوز) آبرسانی بورڈ نے جاریہ سال ماہ جولائی سے آبرسانی بلوں میں اضافہ کا منصوبہ تیا رکیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ اس منصوبہ پر عمل آوری کے سلسلہ میں اقدامات کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ حیدرآباد میٹروپولیٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیداروں نے آبرسانی صارفین جو نل کا کنکشن رکھتے ہیں وہ بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور زیر زمین سطح آب میں اضافہ کے لئے تیار کئے جانے والے گڑھے تیار کریں ۔ محکمہ آبرسانی کے عہدیدارو ںنے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے CANنمبر آن لائن روانہ کریں اور اس مقصد کیلئے محکمہ آبرسانی کی جانب سے تیار کردہ موبائیل ایپلیکیشن کا استعمال کریں ۔ دونوں شہروں کے آبرسانی صارفین سے عہدیداروں نے اپیل کی کہ وہ’’ رین واٹر ہارویسٹنگ‘‘ کو اپنے نل کے کنکشن سے جون کے اواخر تک مربوط کرلیں تاکہ انہیں کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ آبرسانی کی جانب سے ’ جلم جیون ‘ ایپلیکیشن تیار کیا گیا ہے جو کافی بہتر انداز میں خدمات انجام دے رہا ہے اور شہریوں میں اس ایپ کے استعمال کے رجحان میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ آبرسانی سے فراہم کئے جانے والے نل کے پانی کے کنکشن کی برقراری اور نئے کنکشن کیلئے بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے اقدامات کے طور پر RHW-CANکو مربوط کیا جانا لازمی ہے۔