جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارش کی پیش قیاسی

نئی دہلی ۔27جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک گیر سطح پر جون میں بہت زیادہ بارش ہوچکی ہے ‘ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ دو ماہ میں معمول سے کم بارش ہوگی ۔ وزارت زراعت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک ہنگامی منصوبہ کے ساتھ تیار رہے ۔ ڈائرکٹر جنرل محکمہ موسمیات لکشمن سنگھ راتھوڑ کے بموجب بارش میں قلت جولائی اور اگست میں علی الترتیب 8اور 10فیصد ہوگی ۔جون میں اچھی بارش ہوچکی ہے اور یہ بیج بونے کا موسم بھی ہے ۔ تاہم ماقبل مانسون بارشوں سے ذخائر آب کے بھرنے میں کچھ حد تک مدد ملی ہے ۔