نئی دہلی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر سیاستداں شردپوار، مرلی منوہر جوشی اور لوک سبھا کے آنجہانی اسپیکر پی اے سنگما کرکٹ کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ گلوکار انورادھا پودوال ان 39 افراد میں شامل ہیں جنہیں پدما وبھوشن ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ خصوصی تقریب میں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے ان افراد کو ایوارڈ عطا کئے۔ یوگا گرو سوامی نرنجنندا سرسوتی، ٹیہمٹن ایراچ ادوادیا کو پدم بھوشن ایوارڈ عطا کیا گیا۔ نائب صدر حامد انصاری، وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ، بی جے پی کے سینئر قائد اڈوانی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، کئی مرکزی وزراء اور اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔ کوہلی، وشواناتھن، ڈاکٹر گوڈبولے، فرانسیسی مؤرخ مائیکل دانینو اور نیویدیتا ایگوناتھ بھیڑے کو پدم شری عطا کیا گیا۔