جودھپور میں مگ 27 فائٹر جیٹ گر کر تباہ

جئے پور ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی ترجمان سومبیت گھوش کے مطابق انڈین ایرفورس کا فائٹر جیٹ مگ 27 جو اپنی روزمرہ کی پریکٹس پر تھا جودھپور کے بناء علاقہ میں گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ مسٹر گھوش کے مطابق اس حادثہ کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔