حیدرآباد 24 جولائی ( این ایس ایس ) چیف منسٹرآندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے فلم نگر جوبلی ہلز میں زیر تعمیر عمارت کے انہدام اور 2 مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ نائیڈو نے اپنے ایک بیان میں حکومت تلنگانہ سے خواہش کی کہ حادثہ میںجو مزدور زخمی ہوئے ہیں انہیں بہتر علاج کی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔