جوبائیڈن امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل

نیویارک ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے امریکی عوام کو خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ کو دوسری بار صدر منتخب ہونے سے نہ روکا گیا تو وہ امریکی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیں گے۔ جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اوباما سے کہہ دیا میرے نام کی توثیق نہ کریں،ڈیموکریٹ پارٹی میرٹ پرامیدوار کو منتخب کرے۔