نئی دہلی ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیردفاع نرملا سیتارامن نے آج کہا کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے بعض عناصر ہندوستان سے جنگ کررہے ہیں جن میں طلبہ یونین کے منتخبہ نمائندے بھی شامل ہیں۔ ان کا یہ تبصرہ بائیں بازو کی تائید یافتہ امیدواروں کی انتخابی کامیابی کے بعد منظرعام پر آیا ہے جبکہ آر ایس ایس حمایت یافتہ امیدوار ناکام رہے۔