جواہر لال نہرو یونیورسٹی کمیٹی کے رسٹکیشن کی توثیق کے فیصلے کو عمر خالد کا چیلنج

نئی دہلی۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو کے طالب علم عمر خالد نے کہا کہ طلبہ اس فیصلے سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے عہد کیا ہے کہ یونیورسٹی کمیٹیوں کی جانب سے رسٹفکیشن کی توثیق کو عدالت میں چیلنج کیا جائے۔ 9 فروری 2016ء کے واقعہ کے سلسلہ میں کمیٹیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر بیان دیتے ہوئے عمر خالد نے کہا کہ یہ گزشتہ 2 سال میں پہلی مرتبہ ہے جبکہ انتظامیہ نے ان کے رسٹکیشن کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم نامہ دومرتبہ عدالتوں کی جانب سے کالعدم قراردیا جاچکا ہے اور ایک بار پھر تفتیش کے حکم نامے کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔ کیوں کہ تمام انکشافات کے بعد ہی فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ فطری انصاف کے تمام اصولوں کے خلاف ہے۔ تزادات، جھوٹی باتوں اور بدنامی کے پروپگنڈے کا مجموعہ ہے جو دوبارہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔