حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : جواہر لال نہرو آرکیٹکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2018-19 کے دوران مختلف کورسیس جیسے بی ایف اے اور بی ڈیزائن کورسیس میں داخلے کے لیے 9 اگست سے ویب کی بنیاد پر کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ یونیورسٹی کے بموجب بی ایف اے کورسیس میں اپلائیڈ آرٹ ، پینٹنگ ، اسپکلچر ، انیمیشن جب کہ بی ڈیزائن میں انٹریر ڈیزائن شامل ہیں ۔ پروفیسر کے سندر کمار کوآرڈینٹر اڈمیشن نے بتایا کہ 9 اور 10 اگست کو فائن آرٹس کے کورسیس جب کہ 11 اور 12 اگست کو بالترتیب فوٹو گرافی کورس اور بی ڈیزائن کورسیس میں داخلوں کے لیے ویب بیسڈ کونسلنگ جے این اے ایف اے یو کالج آف فائن آرٹس مانصاحب ٹینک روبرو واقع مہاویر ہاسپٹل منعقد ہوگی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 13 اگست کو نیشنل انٹیگریشن اسکیم شیڈول کے مطابق کونسلنگ رہے گی ۔ داخلہ اور دیگر تفصیلات کے لیے ویب سائٹ jnafaugadmission.com ملاحظہ کریں ۔۔