کراکس۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وینیزویلا میں صدر نکولس مادورو کے حامیوں نے جوان گائیڈو کو خصوصی اختیارات سے محروم کردیا اور اس طرح اب ملک کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کو صدر کے طور پر اعلان کرنے کے خلاف ان پر مقدمہ چلانے اور گرفتار کئے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صدر نکولس مادورو کی حکومت گائیڈو کے خلاف کوئی کارروائی کرے گی یا نہیں۔ گائیڈو نے نکولس مادورو حکومت کا تختہ پلٹنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جس سے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہونے کے علاوہ تقریباً ایک ماہ تک عوام کو برقی سہولیات سے محروم ہونا پڑا تھا۔ گائیڈو نے جاریہ سال جنوری میں خود کو وینیزویلا کے عبوری صدر کے طور پر اعلان کردیا تھا، تاہم گائیڈو کو مادورو نے جیل بھیجنے سے گڑیز کیا کیونکہ امریکہ کی جانب سے انہیں ہدایت مل چکی تھی کہ گائیڈو کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔