جوالہ گٹہ اور اشونی پونپا کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم کیلئے منتخب کرنے مرکز سے مطالبہ

حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ شٹلرز جوالہ گٹہ اور اشونی پونپا کو مرکزی حکومت کی اسکیم ٹارگٹ اولمپک پوڈیم میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ جوالہ گٹہ بیاڈ مینٹن کھلاڑیح ہیں جنہوں نے حال ہی میں دنیا بھر میں 13 واں مقام حاصل کیا ہے ۔ جوالہ گٹہ نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے کئی بین الاقوامی ٹورنامنٹس جیتے ہیں ۔ اشونی پونپا بھی کئی اولمپک کھیلوں میں حصہ لیکر چیمپین رہی ہیں ۔