جوابی کارروائی پر ہندوستان کو پاکستان کا انتباہ

اسلام آباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان نے آج ہندوستان کو دھمکی دی کہ اگر سرحد پار سے فائرنگ میں اضافہ ہوا اور ہندوستان نے اس کے سپاہیوں کو ہلاک کردیا تو وہ بھی کارروائی کرے گا ۔ اب ہم ہندوستان کو اسی زبان میں سبق سکھائیں گے جو وہ سمجھتا ہے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے کہا ۔ گذشتہ 6 تا 7 ماہ میں ہم نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ امن برقرار رہے ۔ لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ اس زبان کو نہیں سمجھتے ہیں لہذا ہندوستان کو اسی زبان میں سبق سکھایا جائے گا جس کو وہ جانتا ہے ۔۔