جوابی خیرسگالی : مودی کو چینی صدر ژی کی آبائی ٹاؤن کو دورہ کی دعوت

بیجنگ ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کو اپنے دورہ سے بلند حوصلہ چینی صدر ژی جن پنگ نے جوابی خیرسگالی اقدام میں انھیں اپنے آبائی ٹاؤن ژیان کو مدعو کیا ہے، جہاں مشہور بودھ راہب ہیوین سانگ نے کوئی 2,000 سال قبل ہندوستان سے اپنی واپسی کے بعد اپنے آخری سال گزارے تھے۔ ژی نے مودی کو چہارشنبہ کو دعوت دی کہ اپنے آبائی ٹاؤن ژیان کا دورہ کریں، جو مشہور ٹورسٹ ٹاؤن ہے جو ’ٹیراکوٹا‘ جنگجوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔ ژی نے کہا کہ ساتویں صدی کے چینی راہب نے ہندوستان میں 16 برس قیام کیا تاکہ بودھ کتبات حاصل کرسکیں۔ یہاں سرکاری میڈیا نے ژی کے حوالے سے کہا، ’’جب وہ چین کو واپس ہوئے تو انھوں نے میرے آبائی ٹاؤن ژیان کو اپنایا، جہاں سے انھوں نے بودھ افکار کا ترجمہ کرتے ہوئے انھیں چینی عوام تک پہنچایا‘‘۔