نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت قانون جن لوک پال بل کا جائزہ لے رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی حکومت نے یہ بل دہلی اسمبلی میں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے قانونی جواز پر مرکزی وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے طلب کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کیا جن لوک پال بل حال ہی میں منطورہ لوک پال اور لوک آیوکت قانون سے متضاد تو نہیں ہے۔