نئی دہلی ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس نے آج اس یقین کا اظہار کیا کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 7.5 کروڑ بینک کھاتے کھولنے کا نشانہ ختم ڈسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ منسٹر آف اسٹیٹ فینانس نرملا سیتا رامن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کی کوشش کے نتیجہ میں ہی زیادہ سے زیادہ عوام تک ہماری رسائی ممکن ہورہی ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ختم ڈسمبر تک یہ نشانہ پورا کرلیا جائے گا۔اس دوران حکومت نے جن دھن مرحلہ دوم کے تحت ایل آئی سی کو مائیکرو انشورنس پراڈکٹ کو قطعیت دینے کی ہدایت دی۔