لالو پرساد یادو کا بی جے پی ہیڈکوارٹرس تک جلوس نکالنے کا عزم
پٹنہ ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے آج کہا کہ وہ ایک پرامن جلوس کی ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹرس تک 15 مارچ کو قیادت کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ جن دھن یوجنا کے ہر بینک کھاتے میں 15 ہزار روپئے جمع کروائے جائیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا کہ پندرہ ہزار روپئے جمع کروائے جائیں گے۔ وہ مطالبہ کریں گے کہ فوری طورپر یہ رقم جمع کروائی جائے۔ وہ سوشلسٹ قائد سابق چیف منسٹر کارپوری ٹھاکر کے 91 یوم پیدائش تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کے کارکنوں سے ان کے دفتر پر جھگڑا نہیں کریں گے ۔ جلوس پرامن ہوگا لیکن مطالبہ کیا جائے گا کہ رقم فوری جمع کروائی جائے جیسا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے تیقن دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کالا دھن ملک واپس لانے کے تیقن سے بی جے پی انحراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔