جن دھن مہم کے بعد مزید تین اسکیموں کی مہم پر اچار کی جانب سے مکمل

حیدرآباد /19 مئی ( پریس نوٹ ) جن دھن یوجنا کی ملٹی میڈیا مہم کی کامیاب تکمیل کے بعد پراچار کمیونکیشنس لمیٹیڈ نے اور ایک پراجکٹ کو مکمل کیا ہے جس میں تین انقلابی اسکیمیں ہندوستان کا چہرہ ہمیشہ کیلئے بدل دے گی ۔وزیر اعظم نریندر مودی یہ چاہتے ہیںکہ کوئی بھی فرد چھوٹنے نہ پائے ، پہلے کسی فرد کو معاشی معیار پر مبنی بینک میں داخل ہو ۔ دیہی عوام اب بچت کرنے کیلئے تحریک لے رہے ہیں ۔ 9 مئی کو جیون سرکشا اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کولکتہ میں بچت کے تعلق سے عوام کے رحجان میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ یہ اسکیمیں پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا ( پی ایم جے جے پی وائی ) پردھان منتری سرکشا بیما یوجنا ( پی ایم ایس بی وائی ) اور اٹل پنشن یوجنا ( اے پی وائی ) ہیں ۔ وزیر اعظم کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ ہر بزنس طبقہ اس کو آگے بڑھائے اور سماج کیلئے اپنا کچھ حصہ دے ۔ اس کیلئے ہر ایک اسٹاف ممبر کو ان اسکیموں کیلئے نام درج کروانا ہوگا ۔ مسز ونیتا جین ، ڈائرکٹر پراچار کمیونکیشن لمیٹیڈ نے کہا کہ ’’ ہم پراچار پر ہر ملازم کیلئے یہ کام انجام دئے ۔