جنید کے قاتل کی جمعرات تک گرفتاری ممکن ؟

نئی دہلی 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہریانہ نے آج قومی اقلیتی کمیشن کے اجلاس پر بیان دیا کہ ایک مسلم نوجوان جنید کو 22 جون کو چاقوزنی کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر ایک نمایاں کام انجام دیا ہے اور خاطیوں (حملہ آوروں) کی آئندہ 48 گھنٹے کے اندر گرفتار ممکن ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن کے ایک رکن سنیل سنگھی نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ اس مقدمہ کی تحقیقات کا جائزہ بھی لیا ہے۔