جنیدقتل معاملہ

مرکزاو رہریانہ سے جواب طلب،نچلی عدالت کی سماعت پر روک
نئی دہلی: سپریم کو رٹ نے ہریانہ کے فرید آباد میں چلتی ٹرین میں جنید کے قتل معاملہ میں نچلی عدالت میں چل رہی سنوائی پر اگلے حکم تک کے لئے آج روک لگا دی ہے۔

جسٹس کورین جو زف او رجسٹس ایم ایم شانتن گوڑ کی بنچ نے معاملہ کی مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)سے جانچ کرائے جانے کی درخواست پر مرکز او رہریانہ حکومت سے جواب طلب کیا ۔

جنید کے والد جلال الدین نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ہریانہ پولیس نے اس معاملہ ایک ملزم کو چھوڑ کر باقی تینوں ملزموں پر قانون کی ہلکی دفعات لگائی ہیں۔

عرضی گذار نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کو رٹ کے ذریعے اس آرڈر کوبھی چیلنج کیا ہے۔جس میں یہ کہتے ہوئے سی بی آئی کی اس عرضی کو خارج کردیا تھا کہ عرضی گذا ر کے پاس یہ ثابت کرنے کے لئے کوئی گواہ نہیں ہے۔ہریانہ پولیس کی جانچ پوری طرح خامیو ں پر مبنی ہے۔